امیر اہلسنّت دامت برکاتھہم العالیہ
سنّت کوپھیلایا ہے امیرِاہلسنّت نے بدعت کومٹایاہے امیرِاہلسنّت نے
ہزاروں گم رہوں کو وعظ اورتحریر سے اپنی رہِ جنت دکھایاہے امیرِاہلسنّت نے
کراکر بہت سے کفّار اور فُجَّار سے توبہ جہنم سے بچایاہے امیرِاہلسنّت نے
ہزاروں عاشقانِ لندن وپیرس کو دیوانہ مدینے کا بنایاہے امیرِاہلسنّت نے
لاکھوں فیشنی چہروں کوداڑھی اورسروں کوبھی عمامے سے سجایاہے امیرِاہلسنّت نے
وہ فیضانِ مدینہ رات دن تقسیم کرتاہے جسے مرکزبنایاہے امیرِاہلسنّت نے
بہت محنت لگن سے اپنے پیارے دین کاڈنکا دنیا میں بجایا ہے امیرِاہلسنّت نے
الٰہی پھولتاپھلتارہے روزِحشرتک یہ گلستاں جو لگایاہے امیرِاہلسنّت نے
اِس ناکارہ عائذؔکوخلوص اپنے کی شمع کا پروانہ بنایاہے امیرِاہلسنّت نے
No comments:
Post a Comment